ایک بار پھرایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے ردعمل میں وقت لگ سکتا ہے مگر یہ حملہ ضرور ہوگا اور اچانک ہوگا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک سرگرم گروپ قدس فورس کے آپریشنل امور کے کمانڈر معاون خصوصی بریگیڈیئر جنرل محسن چیذری نے بدھ کے روز کہا کہ ہنیہ کے قتل کے جواب کے لیے انتظار کا وقت طویل ہوسکتا مگر جیسے ہی حالات سازگار ہوئے تو ایران اس کا بدلہ لے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "طریقے اور ردعمل کا انحصار ان حالات پر ہوگا جو اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں"۔
تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ردعمل مختلف اور غیر متوقع ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے اسماعیل ھنیہ کے قتل کا رد عمل کیسے لینا ہے اس کے طریقہ کار کو ظاہر نہیں کریں گے"۔
بریگیڈیئر چیذری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "ہم ایرانی سرزمین پر شہید ہونے والے ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ہم اسے ضرور نبھائیں گے"۔
صبر سے کام لیں گے
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک "صبر کرے گا اور انتظار کرے گا جب تک کہ اس کے اہداف صحیح وقت پر اور اچانک حاصل نہ ہو جائیں۔ جب تک کہ مناسب حالات اور بدلہ لینے کا موقع پیدا نہ ہو جائے ہم جلدی نہیں کریں گے"۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ اسرائیل کے لیے انتظار کی مدت طویل ہو سکتی ہے۔
سوچ سمجھ کر جواب
دریں اثنا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری نے کہا تھا کہ مزاحمت کا محور انفرادی طور پر اور آزادانہ طور پر حرکت کرے گا تاکہ اسرائیل سے انتقام لیا جا سکے۔
انہوں نے گذشتہ اگست کے آخرمیں اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ "ھنیہ کے خون کا بدلہ طے شدہ اور یقینی ہے۔"
تہران کے قلب میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے قتل کی صبح ایرانی رہبر علی خامنہ ای نے اعلان کیا کہ ان کا ملک ذاتی طور پر اور دردناک طور پر اپنے مہمان کا بدلہ لے گا جسے اس کی سرزمین پر قتل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ھنیہ کے قتل کا جواب لامحالہ آئے گا لیکن یہ درست سوچ سمجھ کر ہوگا اورنپا تلا ہوگا۔
-
اسرائیل کو اسلحے کی ترسیل کی معطلی ، امریکا کی برطانیہ کو خفیہ تنبیہ
اگرچہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے بعض لائسنسوں کو معطل کرنے ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوجی کی غزہ کی ایک تباہ شدہ جامع مسجد کے ملبے پر’فاتحانہ‘ مسکراہٹ
اسرائیلی سوشل میڈیا پر ویسے تو غزہ کی تباہی وبربادی کے حوالے سے ان گنت ویڈیوز اور ...
مشرق وسطی -
حکومت کو تبدیل کرنے اور جنگ کےخاتمے کا وقت آگیا ہے:اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
اسرائیل کے اندر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف تنقید بڑھ رہی ہے۔ ان پر غزہ کی ...
مشرق وسطی