جرمن ایئرلائن لفتھانزا گروپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ تل ابیب، تہران اور بیروت کے لیے پروازوں کی معطلی میں توسیع کر رہا ہے کیونکہ اس ہفتے لبنان میں ہونے والے مہلک پیجر دھماکوں کے بعد علاقائی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
لفتھانزا نے "موجودہ صورتِ حال" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "تل ابیب اور تہران کے لیے پروازیں 24 ستمبر تک منسوخ کر دی جائیں گی۔"
اس نے مزید کہا کہ بیروت کے لیے پروازیں 26 اکتوبر تک معطل رہیں گی۔
لفتھانزا نے کہا، "ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔" گروپ نے مزید کہا، وہ "آئندہ دنوں میں" صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لے گا۔
متأثرہ مسافر دوبارہ بلامعاوضہ بکنگ یا رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس ہفتے لبنان کے طول و عرض میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے زیرِ استعمال سینکڑوں پیجرز اور واکی ٹاکیز غیر معمولی حملوں میں پھٹ گئے جس میں 37 افراد ہلاک اور 2,900 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
لفتھانزا گروپ جس کی مسافر بردار اور مال بردار ایئرلائنز میں سوِس، آسٹرین ایئرلائنز اور برسلز ایئرلائنز بھی شامل ہیں، نے حالیہ مہینوں میں دیگر ایئر لائنز کی طرح شرقِ اوسط میں انتہائی کشیدگی کی وجہ سے اپنی پروازوں کے اوقات میں بار بار تبدیلی کی ہے۔
-
لبنان میں پھٹنے والے پیجرز سے کمپنی کا تعلق: بلغاریہ کا تحقیقات کرنے کا اعلان
نورٹا گلوبل لمیٹڈ نے پیجرز کی فروخت میں سہولت فراہم کی، نمونوں کی تائیوان گولڈ ...
مشرق وسطی -
ترکیہ کا اسرائیل پر غزہ جنگ کو لبنان تک وسعت دینے کا الزام
ایردوآن کا اسرائیل پر پیجر دھماکوں کا الزام، ہاکان فیدان کی بھی اس کے جنگی جنون پر ...
مشرق وسطی -
پاکستان لبنانی خود مختاری کےخلاف اسرائیلی پیجر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ
پاکستان نے لبنان میں اسرائیل کی طرف سے پیجرز اور واکی ٹاکی کے ذریعے کیے گئے جان ...
پاكستان