مشرق وسطیٰ میں مصر کا کردار اہم ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

مصر کے وزیر برائےتارکین وطن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز میں ملاقات کی ہے۔ مصری وزیر بدر عبدالعطاء جنرل اسمبلی کے 79 اجلاس کے سلسلے میں ان دنوں نیو یارک میں ہیں۔

مصری کابینہ کے رکن نے ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل کو صدر عبدالفتاح کی طرف سے نیک تمناؤں پر مبنی پیغام پہنچایا۔ نیز اقوام متحدہ کے ساتھ مصر کے تعاون کے لیے کمٹمنٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل گوتریس نے صدر عبدالفتاح کی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مثبت اور دانشمندانہ سوچ کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ میں مصر کا کردار نمایاں اور اہم حیثت کا حامل ہے۔

اس پس منظر میں ہی انہوں نے مصر کے افریقہ ، عرب و اسلامی دنیا اور بین الاقوامی سطح پر مصری اہیمیت کا ذکر کیا۔ سیکرٹری جنرل نے مصری تہذیب اور علاقائی اور عالمی سطح پر اس کی منفرد شناخت اور کردار کا بھی حوالہ دیا۔

مصری وزارت برائے تارکین وطن کے ترجمان تمیم خلاف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ وزیر موصوف نے جنرل اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے ، بین الاقوامی امور کے لیے عالمی برادری کو ایک وسیع اور تبادلہ خیال کا سنجیدہ و بہترین موقع فراہم کرنے پر شکریہ دیا اور ان کے حسن انتظام کی بھی تعریف کی۔

وزیر نے کہا اس سے کثیر جہتی نظام کار کو اقوام کے درمیان بروئے کار لانے کا بھی ایک بار پھر موقع ملا ہے۔ جبکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے مسائل کے حل کے لیے راہ ہموار ہوتی ہے۔

انہوں نے گوتریس کے ساتھ مصر کی اس کمٹمنٹ کا بھی حوالہ دیا عالمی معاشی اصلاھاتی ڈھانچے کے لیے اہم ہے۔کہ وہ اسے زیادہ منصفانہ اور مساوات کی بنیاد پر بہتر کرنا چاہتے ہیں تاکہ ترقی پذیر ملکوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔

مصر کی طرف سے وزیر برائے تارکین وطن نے سیکرٹری جنرل کی تعریف کی کہ انہوں نے بین الاقوامی قانون کی بالا دستی کے لیے ایک واضح اور متواتر موقف اختیار کر رکھا ہے۔ اس کے لیے سبھوں کو یکساں اصولوں کی پاسداری کا پابند بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حلا میں مدد مل سکے اور جارحیت کو روکا جاسکے کہ انسانی برادری کو تباہی اور بحرانوں سے بچانے کا یہی راستہ ہے۔

اس موقع پر علاقے میں اسرائیلی جارحیت پر مبنی فوجی کشیدگی کو بڑھانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے مصر نے لبنان کی قومی خود مختاری پر اسرائیلی حملے کا ذکر کیا اور کہا اسرائیلی اپروچ نے خطے کو تباہی کے کنارے پر لاکھڑا کیا ہے۔

مصر وزیر نے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران لیبیا ، سوڈان، یمن اور بحیرہ احمر میں پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور صومالیہ کے اتحاد و استحکام کی اہمیت اجاگر کی۔ اس موقع پر مصری واٹر سیکورٹی کے امور اور ایتھوپیا کے دریائے نیل پر ایک بڑے ڈیم کے بنائے جانے کے بارے میں مصری موقف سے آگاہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں