مراکش میں چونکا دینے والا واقعہ، خاتون کا اپنی بیٹی کو ’جنسی دھندے‘ کےلیے استعمال کاانکشاف
خاتون نابالغ بچی کے جسمانی اعضا کے ویڈیو کلپ تین سو ڈالر میں فروخت کرتی پائی گئی تھی
مراکش میں حکام نے ایک خاتون کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کی ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اپنی نابالغ بیٹی کے جنسی اعضا کی ویڈیوز مختلف عرب ممالک کے لوگوں کو فروخت کررہی تھی۔
رباط کے شاہ محمد ششم ہوائی اڈے سے گرفتارخاتون پر الزام ہے کہ وہ اپنی دس سالہ بیٹی کے جسمانی اعضا کی ویڈیوز تین سو ڈالر میں فروخت کررہی تھی۔
بچی کی ماں کی طرف سے کیا جانے والا جرم بچوں کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔اس جرم کی تفصیلات کا آغاز 2020ء میں اس وقت ہوا جب ماں نے اپنی بیٹی کو "میسنجر" ایپلی کیشن پر لائیو فلمانا شروع کیا جب وہ دوسروں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رہی تھی۔
مراکش کے اخبار "الصباح" کی رپورٹ کے مطابق والدہ نے عدالتی پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ لوگوں کو اپنے گھر لاتی تھی، خفیہ طور پر ان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر بنواتی تھی اور ان کی تصاویر بیرون ملک گاہکوں کو بھیجتی تھی۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس جرم نے رباط میں کیس فائل کی جانچ کرنے والے ججوں کو چونکا دیا۔ اس کی وجہ ان تصویروں کی وحشت ہے جس میں ماں کی طرف سے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی استحصال کا انکشاف ہوا تھا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں اس کے جسم کو اجنبیوں کو بیچ رہی تھی جنہیں وہ مراکش کے شہر سلا میں گھر لے کر آئی تھی۔ اسے اپنی والدہ کے ساتھ مصر ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، جہاں لڑکی نے ایک مصری شخص سے شادی کی تھی۔
ستمبر 2023ء میں لڑکی کے والد کو اس کے فون پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ اس کی بیٹی کو اس کی ماں اور خالہ انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ان کے گھر آنے والے لوگوں کے ایک گروپ کے ذریعہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جیسے ہی اسے تفصیلات معلوم ہوئیں لڑکی کے والد نے اپنی سابقہ بیوی کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں یہ ثابت کیا گیا کہ اس کی بیٹی کا جنسی مقاصد کے لیے استحصال کیا گیا تھا اور وہ اس کے علم میں لائے بغیر ملک چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
رباط میں عدالت کی فرسٹ انسٹینس کا کرمنل ڈویژن بین الاقوامی اسمگلنگ کے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ملزمہ مراکش میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک مصری کے ساتھ انسانی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث بتائی جاتی ہے۔
-
سعودی عرب کی بندرگاہ ’’ حالۃ عمار‘‘ پر 1.23 ملین کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش
گولیاں ماربل کے پیالے میں چھپائی گئیں، ضبط شدہ اشیا کے دو وصول کنندگان کو گرفتار ...
مشرق وسطی -
کیا آپ فضائی سفر سے ڈرتے ہیں؟ خوف پر قابو پانے کے چھے طریقے
دنیا بھر میں لاکھوں لوگ طیارے میں سفر کرتے ہوئے خوف کا شکار ہوتے ہیں جسے ’ایرو ...
ایڈیٹر کی پسند -
پاکستانی ٹیکنالوجی فرمز کی دبئی جائیٹکس نمائش میں شرکت
تقریب میں دنیا کی 6000 کمپنیاں شریک، مفاہمت ناموں، معاہدوں اور سودوں پر دستخط
پاكستان