بائیڈن اور خاتون اول کا وائٹ ہاؤس میں آخری "ہیلووین" تہوار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جیل بائیڈن نے بدھ کے روز آخری مرتبہ وائٹ ہاؤس میں ہیلووین کا تہوار منایا۔ اس موقع پر جیل نے جائنٹ پانڈا کا بھیس اپنایا اور جنوبی سمت واقع باغ میں "دھوکا یا مٹھائی" کے کھیل کی میزبانی کی۔

اس سے قبل امریکی خاتون اول نے نیشنل زوو کی جانب سے پانڈا کے جوڑے کی واشنگٹن واپسی کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ یہ جوڑا اکتوبر کے وسط میں واشنگٹن پہنچا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جیل بائیڈن  بدھ کے روز آخری مرتبہ وائٹ ہاؤس میں ہیلووین کا تہوارمناتے ہوئے

یاد رہے کہ جیل بائیڈن 40 برس ٹیچر رہیں۔

بدھ کے روز غروب آفتاب کے وقت وہ اپنے شوہر صدر بائیڈن کے ساتھ گھر سے باہر دورے پر نکلیں۔ ان دونوں نے تقریبا ایک گھنٹہ تحائف تقسیم کرنے میں گزارا۔

جو بائیڈن صدارتی انتخابات سے دست برداری کے بعد وائٹ ہاؤس سے کوچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں