لبنان میں جنگ کے باعث آٹھ لاکھ 30 ہزار افراد بے گھر ہوگئے: اقوام متحدہ

ان بے گھر افراد میں سے ایک لاکھ 89 ہزار افراد 1100 پناہ گاہوں میں مقیم: اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی کارروائیوں اور بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے لبنان میں 830,000 سے زیادہ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر بے گھر ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 اکتوبر 2023 سے 834,746 اندرونی طور پر بے گھر افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 52 فیصد خواتین ہیں۔ 189,298 بے گھر افراد 1,100 پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔ ان پناہ گاہوں میں سے 935 پناہ گاہیں یعنی 84 فیصد پناہ گاہوں میں مزید افراد کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج نے 23 ستمبر 2023 کو حزب اللہ کے خلاف آپریشن "شمالی تیر" شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یکم اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اسرائیل کے ساتھ جلد جنگ بندی کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بدھ کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں زور دیا ہے کہ ہمارا مقصد لبنان کی حفاظت کرنا اور اسرائیلی بمباری کو روکنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں