لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے نزدیک تھائی لینڈ کے چار شہری ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سانگیامبونگسا کے مطاق لبنان اور اسرائیل کے بیچ سرحد کے نزدیک راکٹ حملے میں چار تھائی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ماریس نے یہ بات آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتائی۔

تھائی وزیر خارجہ نے اپنے ہم وطنوں کی ہلاکت پر "گہرے رنج" کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز شمالی اسرائیل کے قریب واقع قصبے المطلہ کے نزدیک پیش آیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں تقریبا 30 ہزار تھائی شہری رہتے ہیں۔ اس لیے کہ یہاں پر کام کرنے والوں کی اجرتیں ایشیا کے جنوب مشرق میں واقع مملکت سے زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے میں کم از کم 39 تھائی شہری مارے گئے تھے۔ خیال ہے کہ حماس نے اس حملے کے دوران میں 20 سے زیادہ تھائی شہریوں کو قیدی بنایا۔ ان میں سے 23 افراد کو نومبر 2023 میں ہونے والی مختصر جنگ بندی کے دوران میں آزاد کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی میں غزہ میں دوران قید دو تھائی شہریوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size