جوبائیڈن نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر جوبائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے پا گئی ہے۔ یہ ملاقات وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بدھ کے روز ہوگی۔

20 جنوری سے باضابطہ طور پر صدارتی امور کو سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت صدر جوبائیڈن نے دی ہے۔

ٹرمپ نے موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔ اس سے پہلے وہ 2016 میں ڈیموکریٹس کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو بھی شکست دے چکے ہیں۔ البتہ وہ جوبائیڈن سے 2020 میں تکنیکی بنیادوں پر ہار گئے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیرے کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز یہ ملاقات اوول آفس میں ہو گی۔ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں