ایرانی صدر کا قطر کے وزیراعظم سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے تہران میں قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی دوران قطری وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون، تعلقات اور ان کی حمایت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خطے بالخصوص غزہ کی پٹی کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ لبنان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں