وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس ہفتے کے شروع میں ریپبلکن پارٹی کے رکن کانگریس مائیک والٹز سے ملاقات کی۔ والٹرکو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا
ملاقات سے واقف دو ذرائع کے مطابق پہلی ملاقات سلیوان اور اس کے جانشین کے درمیان ہوئی۔ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط نہیں کیے جس سے منتقلی کا عمل شروع ہو سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات سلیوان کے صدر بائیڈن کے جنوبی امریکہ کے دورے سے واپس آنے کے بعد ہوئی۔
دونوں ذرائع نے بتایا کہ سلیوان اور والٹز نے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں غزہ کی جنگ اور حماس کے زیر حراست قیدیوں کا مسئلہ بھی شامل ہے۔
ایکسیس کے مطابق سلیوان نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے ماضی میں ایوان نمائندگان کے رکن کی حیثیت سے والٹز کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
سلیوان نے کہا کہ "ظاہر ہے کہ میں ہر معاملے پر اس سے متفق نہیں ہوں، لیکن میں آنے والے دنوں میں اس کے ساتھ معاملات طے کرکا بہت زیادہ منتظر ہوں‘‘۔