امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم’ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور تشدد سے باز رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستانی حکام سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان، ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ صحافی نے پوچھا تھاکہ پاکستان میں خودکش بم دھماکے ہو رہے ہیں، فرقہ وارانہ جھڑپیں اور سیاسی افراتفری کی صورت حال ہے اور اس وقت میں ہزاروں لوگ اپنے سیاسی رہنما کی رہائی کے لیے مظاہرہ کر تے ہوئے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اس بحران سے گزرتے ہوئے دیکھ کر آپ کیا کہتے ہیں؟
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی آئین کا احترام اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا، "پاکستان اور دنیا بھر میں، ہم آزادائ اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔"
مذکورہ صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کہ بھارتی تاجر اڈانی پر امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے اور بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی جانب سے اڈانی کی گرفتاری اور الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کیا امریکہ بھی اڈانی کی گرفتاری اورتحقیقات ہوتے دیکھنا چاہتا ہے،جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ یہ ایک خالصتاً قانونی معاملہ ہے لہٰذا اسے میں محکمہ انصاف میں اپنے ساتھیوں کیلئے چھوڑتا ہوں۔