الجزائر کا "القندورہ" اور "الملحفہ" یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

الجزائر کا کہنا ہے کہ تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے "یونیسکو" نے "الجزائر کے مشرقی حصے میں خواتین کے تقریبات کے پہناوے 'القندورہ' اور 'الملحفہ' کو انسانوں کے لیے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

الجزائر میں وزارت ثقافت و فنون کے مطابق غیر مادی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی سرکاری کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری حال ہی میں پیراگوائے کے دار الحکومت میں منعقد ہونے والے اپنے 19 ویں اجلاس کے دوران دی۔

الجزائر کی وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ "اس اندراج میں ہمارے ملک کی کامیابی کا سہرا وزارت ثقافت و فنون کی مسلسل محنت کے سر جاتا ہے۔ یہ محنت ملک میں مادی و غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور قدر دانی کے لیے جامع قومی حکمت عملی پر عمل درآمد کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ یہ ورثہ مشترکہ انسانی یاد داشت اور ورثے کا حصہ شمار ہوتا ہے"۔

وزارت کے مطابق اس منظوری کے ساتھ غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں الجزائر کے آٹھ عناصر ریکارڈ میں آ چکے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ وہ یونیسکو کی فہرست میں کئی دیگر عناصر کے اندراج کے لیے کام کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں