ایمسٹرڈیم میں تشدد کے مقدمے کی کارروائی کا آغاز، سات افراد پر عوامی تشدد کا الزام
میکابی تل ابیب کے شائقین کو بھی مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا
بدھ کے روز ان پانچ مشتبہ افراد کے خلاف مقدمے کا آغاز ہوا جن پر گذشتہ ماہ ایمسٹرڈیم میں اسرائیلی فٹ بال کے حامیوں پر مار کر بھاگ جانے والے حملوں اور قتلِ عام کی کوشش کا الزام ہے۔ اس واقعے نے دنیا کو چونکا دیا تھا۔
ان مردوں کو جن کی عمریں 19 سے 32 سال کے درمیان ہیں، ایمسٹرڈیم ڈسٹرکٹ کورٹ میں تین ججز کے بنچ کا سامنا کرنا ہو گا۔ جمعرات کو مزید دو مشتبہ افراد کو پیش ہونا ہے۔
ڈچ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ان ساتوں پر عوامی تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
میکابی تل ابیب فٹ بال کلب کے حامیوں پر آٹھ نومبر کی صبح سویرے شہر کے مختلف حصوں میں حملہ کیا گیا تھا۔
تشدد نے اسرائیل اور ڈچ سیاست دانوں میں غم و غصے پیدا کیا جنہوں نے انہیں یہود دشمن قرار دیا۔
یہ حملے دو دن کی جھڑپوں کے بعد ہوئے جس میں میکابی کے شائقین نے عرب مخالف گانے گائے، ایک ٹیکسی میں توڑ پھوڑ کی اور فلسطینی پرچم نذرِ آتش کیا۔
پولیس نے کہا کہ وہ کم از کم 45 افراد سے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں تفتیش کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں میکابی کے پانچ شائقین کو مختصر طور پر ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
تقسیم اور اختلاف کا اثر
بدھ کو ججوں کے سامنے سب سے پہلے ایمسٹرڈیم کے شمال مشرق میں واقع قصبے کا ایک 19 سالہ شخص پیش ہوا جس کے بعد چار دیگر تھے۔
پہلے شخص پر جوہان کروف ایرینا کے ارد گرد عوامی تشدد کا الزام ہے جس میں یہود مخالف نعرے بازی اور پولیس پر پتھراؤ شامل ہے۔
اس شخص کو عوامی تشدد کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے اور غیر قانونی طور پر آتش بازی قبضے میں رکھنے کے الزام کا بھی سامنا ہے۔
پراسیکیوٹرز نے کہا کہ بعد ازاں بدھ کے روز ایک 22 سالہ شخص عدالت کا سامنا کرے گا جس پر قتلِ عام کی کوشش کا سنگین ترین الزام ہے۔
اس پر مقامی ٹیم ایجیکس اور میکابی کے درمیان کھیل کے بعد ہونے والے تشدد میں ایمسٹرڈیم کے مشہور ڈیم اسکوائر کے قریب حملوں سے متعلق الزام ہے۔
اس ہفتے پیش ہونے والے سات مشتبہ افراد کے علاوہ کم از کم چھے دیگر کو بھی اس رات اور اس کے بعد پرتشدد واقعات کے سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنا ہے۔
ان ملزمان میں سے تین نابالغ ہیں اور ان کے مقدمات کی سماعت بند دروازوں کے پیچھے ہو گی۔
ڈچ پبلک پراسیکیوشن سروس نے ایک بیان میں کہا، "میکابی کے شائقین کے خلاف بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں جنہوں نے کھیل سے پہلے اشتعال انگیز رویہ ظاہر کیا۔"
اس واقعے اور اس کے نتائج نے ڈچ دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا اور اس سے مختلف کمیونٹیز میں اختلافات اور تقسیم پیدا ہوئی۔
-
اسرائیل: نیتن یاہو کرپشن سے متعلق مقدمات میں پیشی کے دوران میڈیا پر برستے رہے
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے طویل عرصے سے اپنے خلاف جاری کرپشن الزامات کی بنیاد ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کو شام میں ہتھیاروں سے پاک فری زون قائم کرنے کا حکم
اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جنوبی ...
مشرق وسطی -
وسطی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، کم از کم سات فلسطینی جان سے گئے: طبی عملہ
بدھ کی صبح طبی عملے نے رائٹرز کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں نوصیرات کیمپ ...
مشرق وسطی