اسرائیلی فوج کو شام میں ہتھیاروں سے پاک فری زون قائم کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جنوبی شام کے علاقے میں ہتھیاروں سے پاک ایک فری زون علاقہ قائم کریں۔ تاکہ بشار الاسد کی حکومت کے بعد نئی صورتحال میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا یہ ہدایات وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر دی گئی ہیں۔ تاکہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ ہتھیار موجود نہ ہوں اور کوئی دہشت گردی کا خطرہ نہ ہو۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز اسرائیلی بحریہ کے حیفا مین قائم ایک اڈے پر گدتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا فوج کو جاری کیے گئے اس حکم نامے میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ شام میں دہشتگردی کے منظم ہونے کے امکان کو روکے۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں دی ہیں کہ اسرائیلی فوج یہ ذمہ داریاں شام میں کس طرح سر نجام دی گی۔

انہوں نے بحریہ کے افسران سے خطاب لرتے ہوئے کہا ہم یہ اجازت نہیں دیں گے کہ اسرائیلی ریاست کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہو۔

واضح رہے اس سے پہلے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ بیان دیا تھا کہ اسرائیلی فوج شام کے ساتھ غیر فوجی بفر زون میں موجود رہیں گی۔ جو شام کے ساتھ مل کر 1973 سے قائم کیا گیا تھا۔

تاہم ترجمان نے اس میں یہ بھی کہا کہ اس بفر زون کے حوالے سے کچھ اضافی نکات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جو اس بفر زون کے علاقے سے ہٹ کر ہیں۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس امر کی تردید کی کہ اسرائیلی فوج شامی علاقے میں نفوذ کر رہی ہے اور یہ واضح طور پر بفر زون کے علاقے سے آگے تک ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی نے رپورٹرز کو دی گئی بریفنگ کے دوران کہا اسرائیلی فوج دمشق کی طرف پیش قدمی نہیں کر رہی ہے۔ ہم کسی بھی طریقے ایسا نہیں کر رہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا لہ۔شام میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسرائیلی فوج اس میں بالکل ملوث نہیں ہے۔ ہم کسی فریق کے ساتھ تصادم میں شامل نہیں۔ ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں سوائے اس کے کہ ہم اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کریں۔

اس مقصد کے لیے ہم یہ ضرور کوشش کر رہے ہیں کہ سٹریٹجک ہتھیار دشمن کے ہاتھ میں نہ رہیں۔ یہ کام ہم پچھلے کئی برسوں سے کر رہے ہیں۔ جو مختلف طریقوں سے جاری رہا۔ لیکن اب ہم مختلف سیچویشن میں بھی اسے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں