ریاض ٹرین آج سے ریڈ اور گرین لینز پر بھی سفر شروع کر رہی

چھ ٹریکس کی کل لمبائی 176 کلومیٹر ہے، 85 سٹیشنز قائم کیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ریاض ٹرین دوسرے ریڈ ٹریک (کنگ عبداللہ روڈ) اور پانچویں گرین ٹریک (کنگ عبدالعزیز روڈ) کو ٹرین کے کام کے آغاز کے بعد سے طے شدہ شیڈول کے مطابق آج بروز اتوار سے چلانا شروع کر رہی ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں ریاض ٹرین کے تین ٹریکس نے کام کرنا شروع کیا تھا۔ ان میں پہلا ٹریک بلیو، چوتھا ٹریک ییلو اور چھٹا ٹریک پرپل شامل تھے۔

شاہی کمیشن برائے ریاض کے ایک سابق بیان کے مطابق ریڈ اور گرین ٹریکس کے آپریشن کے بعد تیسرا اورنج ٹریک تین ہفتوں کے بعد 5 جنوری کو چلایا جائے گا۔ اس طرح ریاض ٹرین منصوبہ سو فیصد کام شروع کردے گا۔ ریاض ٹرین نیٹ ورک کے تمام چھ ٹریک کی کل لمبائی 176 کلومیٹر ہے۔ اس نیٹ ورک کے 85 سٹیشنز ہیں۔ ان میں سے 4 مرکزی سٹیشنز ہیں۔

ٹرین کے سفر کی منزلوں کا تعین کیا جا سکتا ہے اور موبائل فون پر الیکٹرانک ایپلی کیشن اسٹورز میں دستیاب (Darb ایپلیکیشن) کے ذریعے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے پراجیکٹ کے یونیفائیڈ کال سنٹر پر کال کی جا سکتی ہے۔ اس کال سروس کا نمبر 19933 ہے۔ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں