’فرینڈلی فائرنگ‘: امریکی فوج نے اپنے ہی دو طیارے مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی فوج نے اعلان کیا کہ امریکی بحریہ کے دو پائلٹوں کو بحیرہ احمر کے اوپر گولی مار دی گئی جس کے نیتجے میں دو پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے کود گئے۔ بہ ظاہر یہ "دوستانہ فائرنگ" کا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔ اس واقعے میں دونوں طیارے سمندر میں جارگرے

سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 22 دسمبر کی صبح کے اوقات میں امریکی بحریہ کے دو پائلٹوں نے بحیرہ احمر کے اوپر بحفاظت چھلانگ لگا دی جب ان کا F/A-18 لڑاکا طیارہ دوستانہ فائر کے بظاہر ایک واقعہ میں مار گرایا گیا"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "گائیڈڈ میزائل کروزر USS Gettysburg (CG 64)، جو کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کا حصہ تھا، غلطی سے USS ہیری ایس ٹرومین سے پرواز کرنے والے F/A-18 پر گولی چلا دی‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "پائلٹوں کو بحفاظت بچا لیا گیا"۔ ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ عملے کے ایک رکن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ یہ واقعہ دشمنی کی فائرنگ کا نتیجہ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہے"۔

یہ واقعہ بحیرہ احمر کی راہداری کے خطرے کو اجاگر کرتا ہے، جس نے ایک سال سے یمن میں حوثیوں کی طرف سے بحری جہازوں پر مسلسل حملوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

واقعے کے وقت امریکی افواج یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کر رہی تھیں اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان میں اس مشن کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں