یکم رمضان لمبارک کب ہے؟سرچ انجنز پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا جملہ

ماہر فلکیات کی پیش گوئی کے مطابق یکم رمضان المبارک 1446 ھ ہفتے کے روز یکم مارچ 2025 ء کو ہوسکتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

رجب کے مہینے کے پہلے دن کے بعد سے یکم جنوری 2025 سے رمضان لمبار ک کے پہلے دن کی سرچ انجنز پر سب سے زیادہ تلاش کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہےجس کا مسلمان دنیا بھر میں سال بھر انتظار کر تے ہیں۔ یہ ماہ مقدس اپنی روحانی اور مذہبی رسومات کی وجہ سے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔

فلکیاتی طور پر یہ توقع کی جاتی ہے کہ ھجری کلینڈر کے نویں مہینے رمضان 1446 ھ کا پہلا دن ہفتے کے روز یکم مارچ 2025 ءکو ہوگا۔

رمضان المبارک
رمضان المبارک

عرب اور اسلامی ممالک میں فتوئے کی رو سے 29 شعبان 1446 ءکو روہیت ہلال کا سرکاری سطح پر اہتمام کیا جائے گا جس پر رمضان کے مبارک مہینے کی تاریخ پر زور دیا جائے گا۔ بہت سے عرب اور اسلامی ممالک فلکیاتی رصد گاہوں کا استعمال کرتے ہوئے روہیت ہلال ک پر انحصار کرتے ہیں۔

فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق روزہ رکھنے کے مہینے کے آغاز کی صحیح تاریخ کا تعین کرنے کے لیے 28 فروری 2025 ءکے مطابق جمعہ 29 شعبان 1446 کو غروب آفتاب کے بعد روہیت ہلال کیا جائے گا۔

رمضان المبارک
رمضان المبارک

ابتدائی فلکیات کے حساب کتاب کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چاند تقریبا 37 منٹ کی مدت کے لئے قاہرہ آسمان میں نظر آئے گا ، جبکہ ابتدائی فلکیاتی حساب کے مطابق یہ مکہ مکرمہ کے آسمان میں 33 منٹ تک ظاہر ہوگا۔

یہ توقع کی جارہی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران عرب اور اسلامی ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے۔ ابتدائی دنوں میں روزے کے اوقات کم ہوں گے ، جس میں سعودی عرب سمیت بہت سے عرب ممالک میں ایک اندازے کے مطابق 13 گھنٹےکا روزہ ہو گا ، مصر ، امارات ، قطر اور کویت مقدس مہینے کے آخر میں 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں