ڈونلڈٖ ٹرمپ: صرف دو جنسوں کے حکمنامے پر بھی دستخط کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ایک ذمہ دار کے بقول ڈونلڈ ٹرمپ جلد ایک ایسے حکنماے پر دستخط کریں گے ، جس کا مقصد تنوع ، مساوات اور شمولیت کے حالیہ برسوں میں شروع کیے گئے پروگرام کو روک دیا جائے گا۔

ان حکم ناموں پر دستخط کرنے کا مطلب ہوگا کہ امریکہ صرف دو جنسوں مرد اورعورت کو تسلیم کرتا ہے ، نیز وفاقی حکومت کے وسائل صرف انہی دو جنسوں پر خرچ ہو سکیں گے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کے اس ذمہ دار نے بتایا جن پروگراموں کا ذکر کیا جاتا رہا ہے کے بارے میں ابھی طے نہیں ہے کہ ان پر کب دستخط ہوں گے یا ان کا اعلان کب کیا جائے گا۔

وائٹ ہاوس کے ذرائع کے مطابق نئے صدارتی ایگزیکٹوآرڈر کے بعدوفاقی فنڈز کا استعمال نئے تخلیق کیے گئے جنسی نظریے کے فروغ یا اس کے تحت کسی منصوبے پر خرچ نہیں کیے جا سکیں گے۔ اسی طرح امریکی وسائل کو بھی پرانے منصوبے کے تحت طبی ضروریات یا تبدیلی کے طریقہ کار پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا یہ حکنمامے کا امریکی فوج کے لیے اطلاق کیسے ہو گا۔ یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی مدت صدارت کے دوران، اعلان کیا کہ وہ خواجہ سراؤں کے فوج میں خدمات انجام دینے پر پابندی لگائیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس دور میں فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتیاں روک دی تھیں۔ مگر بعد ازاں جوبائیڈن نے2021 میں اس حکمنامے کو ختم کر دیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح وائٹ ہاؤس کے حکام نے صنفی ایشوز پر دو ایگزیکٹو آرڈرز کے سلسلے میں جائزہ بھی لیا ہے۔ اسی طرح امیگریشن اور توانائی کے ایشوزپر بھی آرڈرز پیر کی صبح سے روز بحثوں میں چل رہے تھے۔ واضح رہے پیر کے روز سے ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر سنبھال لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں