وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے بائیڈن کی الوداعی سیلفی
سبکدوش ہونے والے صدر نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'امریکہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں‘۔
اپنی مدت صدارت کے اختتام پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اور اپنی اہلیہ جِل کی لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی۔
بائیڈن نے پیر کو ’ایکس‘ سابقہ ٹویٹر پر لکھا کہ "سفر کے لیے نئی سیلفی۔ امریکہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں"۔
تصویر میں 82 سالہ بائیڈن اور ان کی اہلیہ 73 سالہ جِل کو وائٹ ہاؤس میں برف سے ڈھکے باغ کے پس منظر میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ریپبلکن ڈونالڈ ٹرمپ اپنے ڈیموکریٹک پیشرو بائیڈن کی جگہ امریکہ کے نئے صدر کے طور پر کل سوموار کو واٹ ہاؤس کے نئے میزبان بن گئے۔