جیل میں مرنے والے سوئس شہری نے فوجی مقامات کی تصاویر بنائی تھیں : ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جیل میں ہلاک ہونے والے سوئس شہری نے فوجی مقامات کی تصاویربنائی تھیں۔ ترجمان کے مطابق سوئس شہری کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اس نے جیل میں خود ہی اپنی جان لے لی۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے اپنے شہری کی گرفتاری کی وجوہات کے سلسلے میں معلومات کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے یہ سوئس شہری ایران کے سفر پر تھا کہ رواں ماہ اس کی ہلاکت ہوگئی۔ سوئٹزرلینڈ نے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا 'سوئس شہری ماہ اکتوبر میں 'دوگرون' سے بطور سیاح ایران میں داخل ہوا تھا۔ جبکہ وہ مختلف تکنیکی آلات بھی اپنے ہمراہ لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس شخص نے خود کو سیکیورٹی کیمروں سے بچانے کے لیے کیمرے کی لائٹ بند کی اور خودکشی کر لی۔ '

اصغر جہانگیر نے مزید کہا 'مرنے والا شخص دوسرے صوبوں سے گزرتے ہوئے صوبہ سیمنان میں داخل ہوا تھا اور وہ ممنوعہ فوجی علاقے میں تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔ '

خیال رہے حالیہ برسوں میں درجنوں غیر ملکی شہریوں کو اسلامی انقلاب کور نے گرفتار کیا ہے۔ ان افراد پر جاسوسی و سیکیورٹی سے متعلق الزامات تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size