اسرائیل: نو لبنانی رہا کر دیے، لبنانی وزیر اعظم کا مزید نو کی رہائی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

لبنانی نگران وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے تحت اسرائیل بقیہ نو لبنانیوں کو رہا کرنے کا بھی پابند ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے نو لبنانیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم نے اپنے شہریوں کی رہائی کے سلسلے میں یہ بیان منگل کے روز جاری کیا ہے۔ بیان مین بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ اس نے نو لبنانیوں کی رہا ئی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں نجیب میقاتی نے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ مزید نو لبنانی شہریون کی رہائی کے لیے بھی لبنانی حکومت کی مدد کرے ، کیونکہ یہ ابھی تک اسرائیلی قید میں ہیں۔

اس سے پہلے میقاتی امریکہ سے بھی اتوار کے روز یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ امریکہ اپنے اتھادی پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ کے دوران حراست میں لیے گئے لبنانی شہریوں کو اسرائیلی قید سے رہائی دلوائے۔

منگل کے روز بین الاقوامی ریڈ کراس نےلبنانی شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ۔ یہ لبنانی شہریوں کی پہلی کھیپ تھی جن کی رہائی کی گئی۔ ریڈ کراس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارہ باقی قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کو تیار ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ سے جڑے ذرائع نے پیر کے روز' اے ایف پی ' کو بتایا تھا کہ اسرائیل نے سات جنگجوؤں کو حراست میں لے رکھا ہے۔یہ ساتوں جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں اتوار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی لبنان سے لبنانی شہریوں کی ایک تعداد کو اس وقت حراست میں لے لیا جب یہ اپنے گھروں کی طرف جنوبی لبنان میں واپس آرہے تھے۔ لیکن اس علاقے سے جنگ بندی معاہدے کے ساٹھ دن پورے ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج اس علاقے میں موجود ہے۔ بلکہ اس نے لبنانی علاقے سے فی الحال نکلنے سے انکار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کو واپس آنے والے 24 لبنانی شہریوں کو قتل بھی کر دیا ہے جبکہ بہت سارے زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق اتوار کے روز کی ہے۔

منگل کے روز اسرائیلی فوج نے ایک لبنانی فوجی کو زخمی کر دیا کیونکہ وہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اس علاقے میں تعینات کے لیے آیا تھا۔ علاوہ ازیں تین شہریوں کو بھی زخمی کیا گیا۔

منگل ہی کے روز اسرائیلی جنگی طیارے نے بمباری کر کے 14 لبنانی شہریوں کو بھی زخمی کیا ہے۔ یہ بمباری لبنان کے سرحدی علاقے نبتیہ الافواقہ میں پیش آیا ہے۔لبنانی وزارت صحت کی طرف سے بھی بمباری سے زخموں کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں