شام : منبج میں کار بم دھماکا ، کم از کم 15 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کے شہر منبج میں آج پیر کے روز ہائی وے پر ہونے والے ایک زور دار کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ منبج شہر شمالی شام میں حلب کے مشرق میں واقع ہے۔

دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری اور خوف کا ماحول تھا۔ اس دوران میں ایمبولینس کی گاڑیاں دھماکے کے مقام کی سمت روانہ ہو گئیں۔

شامی شہری دفاع کے مطابق منبج شہر کے اطراف مرکزی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں 15 افراد (14 خواتین اور ایک مرد) ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد زراعت کے کام سے وابستہ ہیں جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

منبج میں کئی ہفتوں سے ترک نواز مسلح گروپوں اور کرد فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ یہ دھماکا "نیشنل آرمی" کے زیر اثر علاقے میں ہوا ہے جو ترکیہ کے حمایت یافتہ گروپوں میں سے ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں ترک حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چھٹا دھماکا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ المرصد نے یکم فروری کو بتایا تھا کہ منبج شہر میں مسلح گروپوں کے ایک عسکری ٹھکانے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھڑی گاڑی کے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ ین

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں