ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے:امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کے ملک کو "ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایسی سرگرمیاں روک دے جو بالآخر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا باعث بن سکتی ہیں"۔

فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں نئی انٹیلی جنس معلومات سے انکشاف ہوتا ہے سائنس دانوں کی ایک خفیہ ٹیم جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے تیز رفتار، اگر زیادہ ابتدائی نوعیت کے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کام کررہی ہے۔ اگر تہران کی قیادت ایٹم بم حاصل کرنے کی دوڑ کا فیصلہ کرتی ہے تو اس پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

انٹیلی جنس جانچ میں یہ بھی متنبہ کیا گیا کہ ایرانی ہتھیاروں کے انجینئرز اور سائنس دان بنیادی طور پر ایک شارٹ کٹ کی تلاش میں ہیں جس سے وہ اپنے ایٹمی ایندھن کے بڑھتے ہوئے ذخیرے کو ایک سال یا اس سے زیادہ مہینوں میں قابل عمل ہتھیار میں تبدیل کر سکیں گے۔

ٹرمپ کی صدارت کے تقریباً دو ہفتے گذزنے کے بعد ابھی تک امریکی محکمہ خارجہ میں ایران کے لیے ایک نئے خصوصی ایلچی کا تقرر ہونا باقی ہے۔ امریکی صدر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ان کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف ایرانی امور کے لیے ان کے ایلچی نہیں ہوں گے۔

"ایران کا مسئلہ مقرر وقت پر زیر بحث آئے گا"

اس سے قبل امریکی انتظامیہ میں کام کرنے والے ایک سے زیادہ افراد نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا تھا کہ ایران کا مسئلہ "مقررہ وقت پر سامنے آئے گا۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران کی طرف توجہ دینے سے قبل یوکرین اور چین جیسے بڑے مسائل ہیں۔

تہران مذاکرات کے لیے تیار

جب کہ متعدد ایرانی حکام نے مذاکرات کے لیے تہران کی تیاری کے بارے میں بات کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی مدت کے دوران ایران کے بارے میں واضح پالیسیوں پر عمل پیرا رہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی طرف نہ جائے اور پڑوسی ممالک میں مداخلت سے بازر ہے۔

یاد ر ہے کہ ٹرمپ نے پچھلی مدت صدارت میں ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا تھا۔اس وقت ایران کی حالت ماضی سے کافی مختلف ہے کیونکہ اس کے پاس کوئی مضبوط فضائی دفاعی نظام نہیں اور شام بھی ایران کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

جبکہ حماس اور حزب اللہ کو اسرائیل کے ہاتھوں شدید ضربیں لگیں اور دونوں ایران نواز تنظیمیں ماضی کی نسبت کمزور پڑ رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں