امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈنمارک میں ایک خود مختار جزیرے گرین لینڈ کو خریدنے کے منصوبے کے جواب میں پیر کے روز ڈنمارک کے شہریوں نے انہیں"کیلیفورنیا " فروخت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈنمارک کی ایک ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد کیلیفورنیا کو امریکہ سے خریدنا اور اسے ڈنمارک کے علاقے میں شامل کرنا ہے۔ یہ مہم ٹرمپ کے گرین لینڈ کو خریدنے کے منصوبے کے جواب میں شسرو ع کی گئی ہے۔
بیان میں اشارہ دیا گیا کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے رکن ٹرمپ کو ملک میں ڈیموکریٹس کا گڑھ کیلیفورنیا پسند نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ٹرمپ کو کیلیفورنیا کا بڑا پرستار نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مناسب قیمت پر اس جگہ کو ترک کرنے کو تیار ہوں گے"۔
مہم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ہر وہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے لیے جسے وہ اپنے لیے اچھا سمجھتے ہیں۔ لوگوں کی رائے "اُنہیں نہیں روک سکتی۔ اس لیے ٹرمپ اگر چاہیں تو کیلیفورنیا بیچ سکتے ہیں"۔
دیگر ریاستوں کے مقابلے کیلیفورنیا کو خریدنے کا انتخاب کرنے کی وجہ کے بارے میں بیان میں کہا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کا انتخاب اس کی گرم اور دھوپ والی آب و ہوا، جدید ٹیکنالوجی، ایوکاڈو کی پیداوار اور ڈزنی لینڈ ریزورٹ کی وجہ سے کیا گیا۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر کیلیفورنیا کو ڈنمارک کو بیچنے کا معاہدہ ہوتا ہے تو ڈزنی لینڈ کا نام ڈینش مصنف ہنس کرسچن اینڈرسن کے نام پر رکھا جائے گا۔
مہم کے آغاز کے بعد سے تقریباً 204,000 لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے، جس کا ہدف 500,000 لوگوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
ٹرمپ نے دسمبر کو ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ گرین لینڈ پر خودمختاری اور کنٹرول ایک مکمل ضرورت ہے۔ ان کے اس بیان نے آرکٹک خطے کے لیے ان کے عزائم پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔
ٹرمپ نے 20 جنوری کو اپنی حلف برداری کے دوران خطاب میں کہا تھا کہ کہا تھا کہ گرین لینڈ کے تمام 57,000 باشندے امریکہ میں شامل ہونے کے خیال کی حمایت کرتے ہیں۔
اس سے قبل گرین لینڈ کے وزیر اعظم، موجوت بوروپ ایجڈے نے ایک بیان میں زور دیا تھا کہ گرین لینڈ " برائے فروخت نہیں ہے۔" ایجڈے نے کہا کہ "گرین لینڈ گرین لینڈ کے لوگوں کا ہے، ہم اور ہماری سرزمین فروخت کے لیے نہیں ہیں اور ہم کبھی بھی اسے کسی کو فروخت نہیں کریں گے۔ ہم آزادی کے لیے اپنی طویل جدوجہد سے محروم نہیں ہوں گے"۔
گرین لینڈ مملکت ڈنمارک کے دو خود مختار علاقوں میں سے ایک ہے۔ جزائر فیرو کے ساتھ ڈنمارک سے یہ جگہ2,900 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔