پورٹ سعید مصر ، امریکی بحیری بیڑہ تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کا چھٹا بحری بیڑہ 'یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین' اسی ہفتے مصر کی بندرگاہ ' پورٹ سعید ' پر ایک تجارتی جہاز کے ساتھ ٹکرا گیا ۔ ٹرومین کے ساتھ حالیہ دو تین ماہ کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے۔ تاہم ٹرومین بحری بیڑے کے امریکی ترجمان نے اطیمنان ظاہر کیا ہے کہ تازہ حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

ٹموتھی گورمین کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی اور نقصان بھی نہیں ہوا اور یہ حادثہ طیارہ بردار امریکی جہاز کے لیے کسی قسم کے خطرے کا باعث نہیں بنا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ' پروپلشن پلانٹس بھی متاثر نہیں ہوئےاور مکمل محفوظ اور مستحکم حالت میں ہیں۔ تاہم اس واقعے کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات ملتے ہی جاری کر دی جائیں گی۔ '

یاد رہے ماہ دسمبر میں، گائیڈڈ میزائل کروزیو ایس ایس گیٹیزبرگ ( سی جی 64) اس بحری بیڑے سے غلطی سے چل گیا تھا۔ اس میزائل سے ایف اے 18 طیارہ نشانہ بن گیا تھا۔

اس وقت یہ امریکی طیارہ اسی بحرے بیڑے سے اڑان بھر کر بحیرہ احمر پر محو پرواز تھا۔ بحری بیڑہ ٹرومین بھی ان دنوں بحیرہ احمر میں کھڑا تھا تاکہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے موجود رہے اور اسرائیل کو کسی بھی طرف سے خطرہ نہ ہو۔

امریکہ نے اپنا یہ بحری بیڑا بحیرہ احمر سے پچھلے مہینے کے اواخر میں نکال لیا تھا اور اسے خلیج سوڈان میں بھیج دیا تھا۔ یہاں اس بحری بیڑے نے امریکی سینٹ کام کے آپریشن والے علاقے میں اپنا کر دار اد کیا ، یہ آپریشنز حوثیوں کے والے سے جاری تھے۔

بحری بیڑے نے اس دوران صومالیہ میں داعش کے خلاف امریکی بمباری کے لیے خدمات پیش کیں ۔ یہ بمباری بھی امریکہ کی طرف سے حالیہ اسی ماہ کے شروع میں کی گئی ہے۔ داعش کے خلاف کارروائی کا یہ علاقہ بساؤ سے جنوب مشرق میں 50 میل کے فاصلے پر تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں