سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رائل کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ’دارالحکومت میں اپنے آپریشنز کے آغاز کے بعد سے ریاض میٹرو ٹرین استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد تقریباً 18 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
ریاض میٹرو پراجیکٹ کے نفاذ کے بعد رائل کمیشن کی طرف سے ظاہر کردہ تعداد تقریباً 162 ہزار ٹرپس تک پہنچ گئی۔یکم دسمبر 2024 کو نیٹ ورک کے کام شروع ہونے کے بعد سے ٹرینوں نے منصوبے کے چھ مختلف روٹس پر تقریباً 4.5 ملین کلومیٹر کا سفر کیا۔
رائل کمیشن نے بتایا کہ "بلیو روٹ - العلیاء البطحا کوریڈور" باقی روٹس میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ اس عرصے کے دوران اس روٹ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 10 ملین تک پہنچ گئی، جب کہ "فنانشل سینٹر اسٹیشن" کو سب سے زیادہ مسافر نے استعمال کیا جن کی تعداد 30 لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔
ٹرین کے استعمال کنندگان ٹرین کے راستوں پر اپنی منزلیں متعین کرنے کے ساتھ ’درب‘ ایپ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میٹرو ٹرین کے مختلف انٹری پوائنٹس پر ’ٹکٹ کاؤنٹر‘ قائم کیے گئے ہیں۔ مسافر ان سے بھی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ صارفین سیلف سروس ڈیوائسز کے ذریعے یا بینک اور کریڈٹ کارڈز، فونز اور سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ٍ