'امریکی صدر روسی 'ڈس انفارمیشن سپیس' میں رہتے ہیں'، زیلنسکی کا ٹرمپ پر جوابی وار
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پلٹ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر روس کی 'ڈس انفارمیشن سپیس' کے رہنے والے بن گئے ہیں۔ ان کا یہ جواب ٹرمپ کی طرف سے یہ کہے جانے کے حوالے سے آیا ہے کہ زیلنسکی اپنی عوامی مقبولیت کھو رہے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا ' یہ بدقسمتی ہے کہ ہم جس امریکی صدر کا احترام کرتے ہیں کہ وہ امریکیوں کا رہنما ہے وہ 'ڈس انفارمیشن سپیس' میں رہتا ہے۔' وہ کیف میں رپورٹرز سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس صدر ٹرمپ کو گمراہ کن اطلاعات دے رہا ہے۔
امریکی صدر نے زیلنسکی کی مقبولیت کم ہونے کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آگئی ہے۔ اس لیے انہیں نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا 'یہ اعداد و شمار ٹرمپ کو روس نے فراہم کیے ہیں۔' خیال رہے یوکرین میں جنگ کی وجہ سے مارشل لاء ہے اور اس وجہ سے صدارتی انتخاب مؤخر کر دیا گیا ہے۔
روس کا مطالبہ رہا ہے کہ پچھلے سال مئی میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مدت صدارت ختم ہو گئی تھی۔ اس لیے یوکرین میں نئے انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ روس کے اس مؤقف کی امریکہ سے بھی اعلیٰ ترین سطح سے تائید ہو گئی ہے۔
ادھر ٹیلیفون کے ذریعے کیے گئے ایک سروے میں کیف کے ایک ہزار لوگوں سے زیلنسکی کے بارے میں پوچھا گیا تو 57 فیصد نے زیلنسکی کی حمایت کی اور 37 فیصد نے اس کے خلاف رائے دی ۔ البتہ باقی لوگوں نے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے یہ خیالات ریاض میں روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئے ہیں۔
امریکہ و روس کے وزرائے خارجہ سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
-
ریاض میں روسی حکام سے ملاقات ٹرمپ- پوتین کی بات چیت کا فالو اپ ہے:واشنگٹن
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے امریکہ منگل کو ریاض میں روسی وفد کے ساتھ ہونے والی ...
بين الاقوامى -
صدر کون ہے ٹرمپ یا مسک؟ واشنگٹن پوسٹ نے اشتہاری مہم مسترد کر دی
واشنگٹن پوسٹ نے ایک اشتہاری مہم کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں یہ سوال ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا دھماکا خیز بیان ، توپوں کا رخ یوکرین کے صدر کی طرف ہو گیا
ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودی میری زیلنسکی کے تابوت ...
بين الاقوامى