ٹیکساس میں فائرنگ سے ایک اردنی اور ایک فلسطینی جاں بحق، تحقیقات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ میں ٹیکساس کے شہر فاریسٹ ہل میں ایک کار ڈیلرشپ کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں سے ایک اردنی شہری حمزہ المعانی اور دوسرا فلسطینی شہری سائد ریاض خضر تھا۔ ایک تیسرا شخص زخمی ہوگیا۔

امریکی پولیس کے مطابق حکام نے فائرنگ کی اطلاع پر ردعمل ظاہر کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر تین افراد کو گولی لگنے سے زخمی حالت میں پایا۔ انہیں ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعد میں اعلان کیا گیا کہ ان میں سے دو موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں سے ایک شادی شدہ اور بچوں کا باپ تھا۔ دوسرا اپنی اولاد کا واحد بیٹا تھا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں کی عمر تیس برس کے لگ بھگ تھی۔

اردنی وزارت خارجہ کا رد عمل

اس حوالے سے اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلات کو جانچ رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف آپریشنز اینڈ قونصلر افیئرز کے ڈائریکٹر السفیر سفیان القضاۃ نے کہا کہ واشنگٹن میں اردنی سفارتخانہ ٹیکساس میں مجاز حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے۔ سفارت خانہ اردن کے شہری حمزہ المعانی کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں