نائٹ فرینک کے نام سے مشہور رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں سرکردہ کمپنی کے مطابق اس وقت جب تقریباً 72 فیصد سعودی شہری سعودی عرب کے بڑے منصوبوں میں سے ایک میں گھر کے مالک ہونے کے خواہشمند ہیں تو نیوم پروجیکٹ کو رہنے کے لیے سب سے مقبول سمجھا جارہا ہے۔
NEOM کو ایک عالمی شہر بنانے کے لیے کیوں ڈیزائن کیا گیا اور یہ دنیا کے تمام تخلیقی لوگوں کو اپنی طرف کیوں متوجہ کر رہا ہے؟ اس سوال اس کا جواب اس حقیقت میں بیان کیا گیا ہے کہ اس منصوبے میں شہری منصوبہ بندی اور ترقی کے ساتھ ساتھ انسان کو محور بنا کر تیار کریا گیا ہے۔
نیوم خطہ شمال مغربی سعودی عرب میں واقع ہے۔ منصوبے کے عناصر میں دلچسپی پیدا کی گئی ہے۔ اس میں کئی علاقے شامل ہیں۔ ان میں اس کا شہر ’’ دا لائن‘‘، اس کا جدید اور صاف صنعتوں کا مرکز ’’ اوکساگون‘‘، اس کا مثالی پہاڑی مقام ’’ ٹروجینا‘‘، اس کا پرتعیش جزیرہ "سندالہ" اور خلیج عقبہ میں اس کے حیرت انگیز ساحلی مقامات نمایاں ہیں۔
خواب دیکھنے والوں کی مراد
نیوم خواب دیکھنے والوں اور حاصل کرنے والوں کی ایک اہم کمیونٹی کے لیے پائیداری کا ایک ماڈل اور جدید ٹیکنالوجیپر مبنی ایک نیا اقتصادی ماڈل بنا رہا ہے۔ ساحلوں، صحراؤں اور پہاڑوں کے مختلف قدرتی علاقوں کو یکجا کرنے والے اپنے سٹریٹجک محل وقوع کی بدولت نیوم کام کرنے، رہنے اور تفریح کے لیے ایک مثالی منزل ہوگا۔
نیوم پروجیکٹ کی قیادت اور مالی امداد سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے کی جارہی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون کے علاوہ نیوم پروجیکٹ نے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے لیے مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر مواقع پیدا کیے ہیں۔
نیوم کے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ڈینس ہکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نیوم پراجیکٹ 26,500 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے جو تقریباً امریکی ریاست میساچوسٹس کے رقبے کے برابر ہے۔ اس لیے ہم ایک بہت بڑی مارکیٹ کے ساتھ ایک ایسا علاقہ تیار کر رہے ہیں جو اگلے سو سال کے لیے ایک ویژن رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوم ایک اقتصادی عمارت ہے نہ کہ ایک رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ۔ یہ کئی سالوں سے جاری ایک اقتصادی منصوبہ ہے۔ اس لیے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس معیشت کو کیسے بنایا جائے اور 15 سے زیادہ شعبوں کے لیے اسے تیار کیا جارہا ہے۔
سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا
نیوم پروجیکٹ کو "دنیا کا سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے منصوبہ" کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ سعودی تاریخ میں فرق کے ایک اہم نقطہ کی نمائندگی کررہا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کے "ویژن 2030" کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس ویژن میں تیل پر انحصار کم کرنے اور ترقی کے نئے شعبے تخلیق کرنے اور متحرک معاشرہ تیار کرنے کو ہدف بنایا گیا ہے۔
-
نیوم سٹی : اوگزاگون بندرگاہوں کے قیام کے لیے پیش رفت تیز تر
'العربیہ' جو پچھلے کئی دنوں سے'نیوم سٹی ' اور اس سے متعلق تعمیراتی امور کے مطابق ...
بين الاقوامى -
نیوم : رہنے اور کام کے لیے کمال کی جگہ سعودی عرب کا مستقبل کا بڑا شہر
جو یہ سوچتے تھے کہ سعودی عرب کا نیوم سٹی پراجیکٹ تکمیل سے بہت دور ہے ان کے لیے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: 'دی لائن'نیوم شہر کے منصوبے کی مرکزی شناخت بھی اور صحرا میں جدت کا استعارہ بھی
'نیوم 'شہر کے منصوبے میں اہم بنیادی نکتے کے طور پر موجود ' دی لائن ' مملکت کے ' ...
ایڈیٹر کی پسند