چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2025ء کے آغاز سے لے کر گذشتہ منگل تک ملک کے کنزیومر گڈز ایکسچینج پروگرام کے تحت 24 لاکھ سے زیادہ نئی الیکٹرک بائک فروخت کی گئیں، جس سے نئی فروخت میں 783 ملین ڈالر (5.61 بلین یوآن) کمائے گئے۔
وزارت تجارت نے مزید کہا کہ اس سال کے آغاز سے اس پروگرام کے تحت ای-بائیکس کی روزانہ فروخت کا اوسط حجم 27,000 یونٹس تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ سال ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار سے 2.5 گنا زیادہ ہے۔
چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران 20 لاکھ سے زائد صارفین نے پروگرام سے فائدہ اٹھایا، جن کی کُل سپورٹ کی درخواستیں 1.2 بلین یوآن سے زیادہ تھیں۔
اس پروگرام نے 2025 کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 50,000 ریٹیل آؤٹ لیٹس کو فائدہ پہنچایا ہے، جس میں فی سٹور فروخت میں 107,000 یوآن کا اوسط اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت نے انکشاف کیا کہ ستمبر 2024ء میں پروگرام کے آغاز کے بعد سے چین بھر میں 3.42 ملین نئی ای بائک فروخت ہو چکی ہیں۔
-
دنیا کا خوش ترین ملک فن لینڈ قرار، افغانستان کا نمبر سب سے آخر میں
دنیا کا خوش ترین ملک فن لینڈ قرار، افغانستان کا نمبر سب سے آخر میں
بين الاقوامى -
مصر کے ایک دوسرے سے جڑے جڑواں بچے ریاض پہنچ گئے: ویڈیو
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ...
بين الاقوامى -
امارات میں "محمد بن زاید ہیومینٹیرین امپیکٹ فاؤنڈیشن" کا قیام
ادارے کا مقصد 500 ملین سے زیادہ لوگوں تک اپنی امداد پہنچانا ہے
مشرق وسطی