امریکہ کے اعلیٰ حکام کا ایک وفد اسی ہفتے بھارت کا دورہ کرے گا۔ تاکہ دو طرفہ تجارت کے سلسلے میں ٹیرف کے موضوع پر جاری بحث پر تبادلہ خیال کر سکے۔
یہ دورہ واشنگٹن کی طرف سے ٹیرف کے لیے ممکنہ اقدامات بڑھانے سے محض چند دن پہلے ہوا ہے۔
امریکہ کے اسسٹنٹ ٹریڈ ریپریزینٹیٹو برینڈن لینچ اپنی ٹیم کے ساتھ 25 سے 29 مارچ کے دوران بھارتی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ نئی دہلی میں بھارتی سفارخانے نے اس امر کی تصدیق کی ہے۔
سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بھارتی حکومت کے ساتھ جاری تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور کو اہمیت دیتے ہیں۔ اس لیے چاہتے ہیں کہ دو طرفہ سطح پر تعمیری گفتگو ہو جو برابری اور مستقبل بینی پر مبنی ہو۔
یاد رہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے ٹیرف کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کر رکھی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے اس اہم ملک کے ساتھ بھی ٹیرف کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اگرچہ بھارتی حکام اس معاملے میں زیادہ پر امید دکھائے دیتے رہے ہیں کہ بھارت کے لیے ٹیرف میں اضافہ نہیں ہوگا۔
بھارت کے وزیر تجارت پیوش گویال اسی مہینے کے شروع میں امریکہ کا دورہ کر کے آ چکے ہیں اور انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے دو طرفہ تجارت و ٹیرف کے معاملے پر بھارتی نقطہ نظر اچھی طرح واضح کیا تھا اور امریکی ٹیرف پالیسی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
-
غزہ جنگ کا مخالف بھارتی استاد امریکہ میں گرفتار، اہل خاندان بھارت سرکارکی مدد کے طلبگار
امریکہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں امن سٹڈیز کے فیلو ڈاکٹر بدر خان سوری کا خاندان اس ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : امریکہ اوریوکرین کے درمیان مذاکرات جاری، پیش رفت کی امید
امریکہ اور یوکرین کے حکام کے درمیان مذاکراتی عمل جاری ہے۔ یہ مذاکرات سعودی عرب کی ...
مشرق وسطی -
ریاض : روس اور امریکہ کے درمیان بند کمرے میں بات چیت کا آغاز
ریاض میں العربیہ نیوز کے نمائندے کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان بات چیت سعودی ...
بين الاقوامى