حوثیوں کا امریکی حملوں میں 15 افسران سمیت 16 جنگجوؤں کے مارے جانے کا اعلان
رواں ماہ حکومتی فورسز اور امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی میں گروپ کے 76 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات
یمن میں حوثی گروپ نے امریکی حملوں میں اپنے 16 جنگجوؤں کے مارے جانے کا اعلان کیا ہے، ان میں 15 افسران شامل تھے۔ سرکاری افواج اور امریکی حملوں میں اس مارچ کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ روزانہ کی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
حوثیوں کے زیر کنٹرول ایجنسی "صبا" کے مطابق منگل کے روز گروپ نے دارالحکومت صنعا اور حجہ گورنریٹ میں اپنے 16 جنگجوؤں، جن میں سے 15 افسران تھے، کی آخری رسومات ادا کیں۔ ان میں سے ایک کرنل کے عہدے کے ساتھ گروپ کا سینئر لیڈر ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومتی فورسز کے ساتھ تصادم اور اس ماہ کے وسط سے جاری امریکی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
ایجنسی نے اس وقت اور جگہ کی نشاندہی نہیں کی جہاں یہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ اس جنگ میں مارے گئے جسے "معرکۃ النفس الطویل" کہا جاتا ہے۔ حکومتی افواج کے ساتھ تصادم اور "وعدہ شدہ فتح اور مقدس جہاد کے معرکہ " کے حوالے سے گروپ نے اپنے بحری حملوں کے دوبارہ شروع کیے تھے۔
صبا نے تمام مرنے والوں کے نام شائع کیے ہیں۔ وہ اعلیٰ فوجی رینک والے فیلڈ کمانڈر تھے جن میں ایک کرنل، پانچ میجرز، ایک کیپٹن، چھ لیفٹیننٹ، ور دو اسسٹنٹ شامل تھے۔ ایک فرد بغیر عہدے کے تھا۔ دو دنوں میں یہ دوسری کھیپ ہے کیونکہ گروپ نے پیر کو اپنے 8 افسران کی نماز جنازہ ادا کیا ہے۔ ان میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھا۔
میڈیا پلیٹ فارم "یمن فیوچر" کے مطابق اس ماہ کے آغاز سے حکومتی فورسز اور امریکی چھاپوں کے ساتھ محاذ آرائی میں اس گروپ کے کل 76 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ ایک سال سے زائد عرصے میں اعلان کردہ سب سے زیادہ ماہانہ تعداد ہے۔
-
یمن کے علاقے کتاف صعدہ میں سیٹلائٹ تصاویر سے حوثیوں کے فوجی اڈوں کا انکشاف
ناقابل تسخیر فوجی ڈھانچے تیار کیے گئے، "قدس فورس" کمانڈرز اور "حزب اللہ" ماہرین نے ...
بين الاقوامى -
یمن : عبد الملک الحوثی کے گڑھ صعدہ صوبے پر امریکی حملے
یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں پیر کی شب امریکی لڑاکا طیاروں نے تقریبا 13 فضائی حملے ...
بين الاقوامى -
حوثی گروپ کی اپنے عہدیداروں کو جاں بحق افراد کی تصاویر اور نام ظاہر نہ کرنے کی ہدایت
یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف کئی دنوں سے جاری امریکی حملوں کی روشنی میں ...
بين الاقوامى