نیٹو: امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا۔

انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ گرین لینڈ کے بحران کے بارے میں روٹے نے کہا کہ یہ ان چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے جن کا ہمیں سرد شمالی پانیوں کے علاقے میں سامنا ہے۔

روٹے کا یہ بیان 3 اور 4 اپریل کو نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اس اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلی بار شرکت کریں گے۔ بدھ کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے نیٹو کے رکن ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نےکہا یورپی ممالک اپنی مسلح افواج اور دفاعی صنعتوں کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا امریکہ کی جانب سے خبردار کرنے کے بعد یورپ کو مستقبل میں اپنی سلامتی پر توجہ دینا ہوگی۔

روٹے نے وارسا میں ایک تقریر میں کہا ہے کہ مجھے بالکل واضح کرنے دیں کہ یہ وقت اکیلے کام کرنے کا نہیں ہے، نہ یورپ کے لیے اور نہ ہی شمالی امریکہ کے لیے۔ عالمی سلامتی کے چیلنجز ہم میں سے کسی کے لیے بھی اکیلے سامنا کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں