صنعاء : حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں نئی کارروائی میں دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحے کے خفیہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثی میڈیا کے مطابق آج جمعے کے روز ہونے والے ان حملوں میں بنی حشیش، فج عطان، نقم اور حاور کے علاقوں میں بم باری کی گئی۔

مارچ 2025 کے وسط سے حوثیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ "غزہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر" بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کا سلسلہ دوربارہ شروع کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران نواز ملیشیا نے ایک ماہ کے لیے ان حملوں کو روک دیا تھا۔

دوسری جانب امریکہ نے یمن کے شمالی اور مغربی حصوں میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر شدید حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ امریکہ کے مطابق وہ سمندری جہاز رانی کی سیکورٹی کے لیے کسی خطرے کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں