سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی آرمی چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کو مارچ 2023 ءمیں بیجنگ معاہدے پر دستخط کے بعد سے "ترقی" کا گواہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تب سے سعودی عرب اور ایران دونوں نے بیجنگ معاہدے کو اس کی تمام شقوں میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے کنونشنز، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر، بین الاقوامی قانون بشمول ریاست کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے احترام کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

اسی تناظر میں میجر جنرل باقری نے کہاکہ "تہران اور ریاض علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریاض کے ساتھ اچھے تعلقات دشمنوں کے لیے مایوسی اور دوستوں کے لیے خوشی کا باعث ہیں"۔

جنرل باقری کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان س نے تہران کے دورے کے دوران ان سے ملاقات کی تھی۔ شہزادہ خالد بن سلمان جمعرات کو سرکاری دورے پر آج تہران پہنچے ہیں۔ ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تہران کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ اور فلسطین کے بارے میں ریاض کے جرات مندانہ اور اصولی مؤقف کو بھی سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں