سعودی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مکہ مکرمہ میں پبلک سیکیورٹی کی گشتی ٹیموں نے تین افراد کو گرفتار کر لیا جو جعلی اور گمراہ کن حج پروگراموں کی تشہیر کے ذریعے دھوکہ دہی اور جعل سازی میں ملوث تھے۔ اس میں مقدس مقامات کے اندر حجاج کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا جھوٹا دعوے کی پیش کش شامل تھی۔ گرفتار شدگان میں تین افراد اقامے کے نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں۔ چوتھا شخص مقامی سعودی شہری ہے۔
اس سے پہلے سعودی وزارتِ داخلہ نے اطلاع دی تھی کہ مکہ صوبے کی پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا جو سوشل میڈیا پر جعلی اور گمراہ کن حج پروگراموں کے اشتہارات پوسٹ کر رہا تھا۔ ان اشتہارات کا مقصد لوگوں کو دھوکہ دینا اور مالی فائدہ حاصل کرنا تھا، جن میں مقدس مقامات میں رہائش اور نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اس شخص کو حراست میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور اُسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
📹| دوريات الأمن بالعاصمة المقدسة تقبض على (3) مخالفين لنظام أمن الحدود ومقيم لارتكابهم عمليات نصب واحتيال بنشر إعلانات حملات حج وهمية ومضللة بتوفير سكن ونقل للحجاج داخل المشاعر المقدسة.#لا_حج_بلا_تصريح pic.twitter.com/Z4ORCDcLgb
— الأمن العام (@security_gov) April 18, 2025
دریں اثنا وزارتِ حج و عمرہ نے اپنے "ایکس" پلیٹ فارم اکاؤنٹ پر جاری بیان میں زور دیا ہے کہ حج 2025 کی ادائی کے خواہش مند تمام افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ "نسک" پلیٹ فارم کے ذریعے حج کا باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کریں۔ یہ اجازت نامہ حج کے لیے مختص مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم (منصة تصريح) سے تکنیکی طور پر منسلک ہے تاکہ حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور قوانین کی مکمل پاسداری ہو۔