بھارتی فوج نے اپنے ہی پانچ سکھ اہلکاروں کو فنا کے گھاٹ اتار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سیکٹر میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پانچ سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق بارہ مولا میں تعینات 185 بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ سکھ اہلکار کی موت واقع ہو گئی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں