برطانوی شاہی خاندان: شہزادہ ہیری حکومت کے خلاف مقدمہ ہار گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی شہزادے ہیری کو جمعہ کے روز اس وقت مقدمہ ہارنا پڑا جب عدالت نے ان کی درخواست کو قبول نہیں کیا کہ ان کے تحفظ کے لیے پہلے کی طرح زیادہ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
برطانوی حکومت نے کچھ عرصہ پہلے شہزادہ ہیری کی طرف سے شاہی خاندان کے رکن ہونے کی مراعات سے دستبرداری حاصل کرنے کے باعث ان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات اہلکاروں کی تعداد میں کمی کر دی تھی۔
عدالتی کارروائی کے موقع پر ہیری عدالت میں موجود نہیں تھے۔ ان کی یہ اپیل 'لندن کورڈ آف اپیل' میں سنی گئی جس کے جج جیوفری ووس تھے۔
جج نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ڈیوک نے اپنی ناراضگی کی وجہ کو قانونی دلائل کی شکل میں ڈھالا ہے۔ تاکہ حکومت کی طرف سے ان کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کمی پر ان کی درخواست کے مطابق فیصلہ ہو سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں