حساس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا تل ابیب کا دورہ متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کی ممکنہ برطرفی کی خبروں کے پس منظر میں جن پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایران کے خلاف عسکری حکمت عملی پر ہم آہنگی کا الزام ہے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ ایک اہم موقع پر اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔

دو اسرائیلی حکام کے مطابق پیٹ ہیگستھ 12 مئی کو تل ابیب پہنچیں گے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورے سے قبل اہم دفاعی و سیاسی مشاورت ہے۔

یہ ان کا بہ طور وزیر دفاع اسرائیل کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے میں وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹس اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ سعودی عرب میں صدر ٹرمپ کے ساتھ شامل ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

واضح رہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اسرائیل فوری طور پر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر عسکری کارروائی کا حامی ہے، جب کہ صدر ٹرمپ مرحلہ وار دباؤ کی پالیسی کے تحت پہلے سفارتی بات چیت اور اقتصادی پابندیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں