دنیا کی معمر ترین خاتون نے اپنی طویل زندگی کا "راز" بتا دیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے تصدیق شدہ ... دنیا کی سب سے طویل عمر پانے والی شخصیت برازیل کی اینا کانابارو لوکاس، بدھ کے روز 116 سال اور 326 دن کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

کانابارو کی وفات کے بعد، اب یہ اعزاز برطانیہ کی ایتھل کیٹرہام کو حاصل ہو گیا ہے، جن کی عمر اس وقت 115 سال اور 252 دن ہے۔
ایتھل کیٹرہام نے طویل عمر کے راز کے بارے میں بتایا کہ وہ کبھی کسی سے بحث نہیں کرتیں۔ انھوں نے ساؤتھ ویسٹ لندن کے علاقے سَرے کے ایک نرسنگ ہوم میں بتایا کہ "میں کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کرتی، دوسروں کو سنتی ہوں اور وہی کرتی ہوں جو مجھے پسند ہو"۔

ایتھل کی زندگی پر ایک نظر

ایتھل کیٹرہام 21 اگست 1909 کو جنوبی انگلینڈ کے گاؤں "شیپٹن بیلینجر" میں پیدا ہوئیں۔ وہ آٹھ بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
سال1927 میں 18 سال کی عمر میں وہ بچوں کی آیا (nanny) کے طور پر کام کرنے بھارت گئیں، جہاں انھوں نے ایک برطانوی خاندان کے ساتھ تین سال گزارے۔

واپسی پر 1931 میں ایک عشائیے کے دوران ان کی ملاقات نورمن نامی شخص سے ہوئی، جو برطانوی فوج کے افسر تھے۔ ایتھل نے نورمن سے شادی کر لی اور ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ ایتھل نے بیٹیوں کی پرورش برطانیہ میں کی۔ ان کے شوہر نورمن 1976 میں وفات پا گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں