پاک بھارت جنگی ماحول ، شہری علاقوں میں بلیک آؤٹ ، سوشل میڈیا پر جنگی خبروں کا طوفان
پاکستان کے 9 شہری مقامات پر چھ اور سات مئی کی درمیانی شب کیے گئے بھارتی حملوں کے ساتھ ہی سرحد کے آر پار کے شہری سوشل میڈیا پرخبروں اور ویڈیوز کا طوفان اٹھا رہے ہیں۔ نیز سوشل میڈیا استعمال کرنے والے دونوں ملکوں کے واریئیرز بھی اپنے اپنے لفظی و بصری اورصوتی و صوری اسلحے کے ساتھ بروئے کار ہیں۔
نئی دہلی میں قائم نیشنل میڈیا سنٹر میں صحافیوں کے لیے ایک پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کا آغاز 2001 سے لے کر اب تک کے ایسے حملوں کا ذکر شامل کیا گیا اور ویڈیوز کو استعمال کیا گیا ۔ ان میں 2019 کے پلوامہ کے واقعے کی بھی ویڈیوز شامل تھیں۔
تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ ویڈیوز عراق پر حملے کے زمانے میں 2008 میں بنائی گئی تھیں۔ مگر انہیں پلوامہ حملے کے 'کلپس' کے طور پر صحافیوں کو دکھا دیا گیا تھا۔
اس بارے میں ٹائمز آف انڈیا، انڈین ایکسپریس ، انڈیا ٹوڈے، آلٹ نیو وغیرہ سمیت کئی قومی جریدوں نے اسی وقت حقائق کو چیک کرتے ہوئے پلوامہ کے واقعہ کے کچھ ہی دن بعد ہی ان کلپس پر سوال اٹھا دیا تھا۔
اسی طرح کا واقعہ اب آپریشن سندور کے بارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک تازہ ویڈیو پیش کی ہے جو درحقیقت غزہ میں اسرائیلی جنگی آپریشنز سے تعلق رکھتی ہیں اور اکتوبر 2023 کے دنوں کی ہیں۔ جب اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کرتے ہوئے تباہی پھیلانے کا آغاز کیا تھا۔
ایسے ممالک میں جو پہلے ہی 'پولرائزیشن' اور سیاسی نا ہمواریوں سے نبرد آزما ہیں، بہت سے سوشل میڈیا چینلز نےغلط معلومات اور جعلی خبروں کو گردش میں لانا شروع کر دیا، جس سے عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بہت سے سوشل میڈیا ہینڈلز نے ایک دوسرے کے اکاؤنٹس سے پوسٹیں کرنا شروع کردیں کہ آیا پاکستان نے حملوں کے بعد ہندوستانی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ تاہم عمومی طور پر کم از کم رافیل طیاروں کے بارے میں رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے ضرور اس امر کا دکھی دل کے ساتھ اعتراف کیا ہے کہ پہلی بار رافیل طیارے کسی لڑائی میں گرائے گئے ہیں۔ اگرچہ خود کوآزاد ذرائع ابلاغ قرار دینے والے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی آزادانہ طوران واقعات تک نہیں پہنچ پائے۔
بی بی سی کے سینئر صحافی شایان سردار زادہ نے حقائق کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ایک ہندوستانی صارف نے اکتوبر 2024 میں اسرائیل پر ایرانی حملوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں ہندوستان کے پاکستان پر تازہ ترین حملے تھے۔ سوشل میڈیا پر کئی جھوٹے سرکلر پھیل گئے، جن میں کچھ ہینڈل سرکاری ادارے ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔
-
بھارت کے ساتھ تنازع بند گلی میں پہنچ چکا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
پاکستان کے وزیر دفاع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازع ایک بند ...
پاكستان -
"پاکستانی حملے کا بھارتی ڈرامہ، جب حملہ کریں گے دنیا دیکھے گی"
پاکستان نے انڈین طیارے گرائے یا نہیں، جواب صحیح وقت پر دیں گے: انڈین سیکریٹری ...
پاكستان -
بھارت کے پاکستان پر حملے: نریندر مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز پاکستان کے خلاف جنگی جارحیت کے پچھلے ...
بين الاقوامى