پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جارحیت کے ماحول میں عالمی نگاہیں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ انھوں نے جون 2024 میں بھارتی فوج کے 30ویں سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ وہ جنرل منوج پانڈے کے جاں نشیں بنے، جو چالیس برس سے زیادہ خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے۔
جنرل دویدی کو بھارتی فوج میں ایک "فیصلہ ساز اور اختراعی" کمانڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انھوں نے 1984 میں جموں و کشمیر رائفلز کی 18ویں بٹالین میں شمولیت اختیار کی۔ بھارتی اخبار "ہندوستان ٹائمز" کے مطابق، وہ ریوا کے سینک اسکول، خادکواسلا کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، اور دہرادون کی انڈین ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں۔
مـاہـر
جب انھوں نے فوج کی کمان سنبھالی تو بھارتی وزارتِ دفاع نے بیان دیا کہ "جنرل دویدی ایک ماہر فوجی کمانڈر ہیں، جنھیں چالیس برس کا تجربہ حاصل ہے"۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ وہ "متوازن قیادت کے ایک منفرد انداز کے حامل ہیں، اور انھیں شمالی، مشرقی اور مغربی محاذوں کے ساتھ ساتھ مختلف عملی ماحول میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے"۔
فروری 2024 میں انھیں فوج کے نائب سربراہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اس سے قبل وہ دو سال تک شمالی کمان کے سربراہ رہے۔ اس کمان کا صدر دفتر اُدھم پور میں ہے اور اسے پاکستان اور چین کے ساتھ شمالی سرحدوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کـثـیـر الـمـذاہـب
ایک سابقہ انٹرویو میں بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل دویدی نے بتایا کہ وہ "کثیر المذاہب" پس منظر رکھتے ہیں، کیوں کہ جموں و کشمیر رائفلز کی 18ویں بٹالین میں خدمات کے دوران انھیں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ قریبی واسطہ رہا۔ دویدی کے مطابق ان کے والد انھیں آزادی کے مجاہدین اور دوسری عالمی جنگ کے ہیروز کی کہانیاں سنایا کرتے تھے، جس نے انھیں فوج میں شمولیت کے لیے متحرک کیا۔
یـوگا اور کـھـیـلـوں سـے لـگاؤ
فوجی ذرائع کے مطابق 61 سالہ جنرل دویدی سبزی خور ہیں۔ انھیں یوگا سے خاص شغف ہے، اور فوٹوگرافی اور مطالعہ ان کے پسندیدہ مشاغل میں شامل ہیں۔ بطور طالب علم وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (NDA) اور انڈین ملٹری اکیڈمی (IMA) میں جسمانی تربیت میں نمایاں رہے، اور فوجی جسمانی تربیتی ادارے پُونے میں نوجوان لیفٹیننٹ کے طور پر انھیں سونے کا تمغہ بھی ملا۔
اپنے فوجی کیریئر کے ابتدائی برسوں میں جنرل دویدی اتھلیٹکس میں بھی خاصی مہارت رکھتے تھے، اور ٹرپل جمپ ان کا پسندیدہ کھیل رہا ہے.
-
بھارت اور پاکستان نے فوری اور مکمل جنگ بندی کی تصدیق کر دی
انڈیا، پاکستان غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات کریں گے: امریکی وزیر خارجہ
پاكستان -
پاکستان سرحد پر فوجیں بڑھا رہا ہے: بھارت
بھارتی کارروائیوں سے آزاد کشمیر میں 13 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوئے ہیں: ...
بين الاقوامى -
پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دیں
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے ...
پاكستان