پوپ لیو چہاردہم کی اتوار کو اولین دعا: عالمی طاقتوں سے 'مزید جنگ نہ کرنے' کی اپیل
پاک-بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار
پوپ لیو چہاردہم نے پوپ کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد سینٹ پیٹرز سکوائر میں لوگوں کے نام اتوار کے اولین پیغام میں دنیا کی بڑی طاقتوں سے "مزید جنگ نہ کرنے" کی اپیل کی۔
آٹھ مئی کو منتخب ہونے والے نئے پوپ نے یوکرین میں "مستند اور دیرپا امن" اور غزہ میں جنگ بندی اور تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
لیو نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا، میری خدا سے دعا ہے کہ وہ دنیا کو "امن کا معجزہ" عطا کرے۔
دوسری عالمی جنگ جس میں تقریباً 60 ملین افراد ہلاک ہوئے تھے، کے خاتمے کی حالیہ 80 ویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے اور آنجہانی پوپ فرانسس کے مسلسل مطالبے کو دہراتے ہوئے پوپ نے کہا، "مزید جنگ نہیں!"
فرانسس کے بنائے ہوئے ایک جملے کو دہراتے ہوئے لیو نے کہا کہ آج کی دنیا "تیسری عالمی جنگ کے ڈرامائی منظرنامے کے تجربے سے گذر رہی ہے جو رفتہ رفتہ اور کہیں کہیں لڑی جا رہی ہے۔"
نئے پوپ نے کہا، وہ اپنے دل میں "یوکرین کے عزیز لوگوں کا درد" رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک "مستند، منصفانہ اور دیرپا امن" معاہدے کے لیے مذاکرات کی اپیل کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا وہ غزہ کی جنگ سے "شدید غمزدہ" ہیں اور فوری جنگ بندی، انسانی امداد اور حماس کے زیرِ حراست باقی ماندہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
لیو نے کہا وہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ بندی کے بارے میں سن کر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مذاکرات جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایوں کے درمیان دیرپا سمجھوتے کا باعث ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا: "لیکن دنیا میں بہت سے دوسرے تنازعات بھی ہیں!"
-
سعودی قیادت کی جانب سے پوپ لیون کو پاپائے روم کا منصب سنبھالنے پر تہنیتی پیغام
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن ...
مشرق وسطی -
پوتین کی تین سال جنگ کے بعد یوکرین سے براہِ راست امن مذاکرات کی تجویز
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اتوار کو یوکرین سے استنبول میں 15 مئی کو براہِ راست ...
بين الاقوامى -
ترکیہ روس-یوکرین مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے: ایردوآن کا میکروں کو فون
ترکی کے کئیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں
بين الاقوامى