اسرائیل کا یمن میں تین بندرگاہوں سے انخلاء کا انتباہ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل نے بدھ کے روز یمن میں تین بندرگاہوں سے لوگوں کے انخلاء کا انتباہ جاری کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے میزائل حملے کی اطلاع اس وقت دی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین خلیجی ریاستوں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا، حوثی گروپ راس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے۔ اسرائیل نے پہلے کہا تھا کہ اس نے یمن سے اپنی سرزمین کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا۔

ٹرمپ نے عمان کی ثالثی میں حوثیوں سے جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی جس کے مطابق اس معاہدے میں اسرائیل شامل نہیں تھا۔

ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ حوثی شرقِ اوسط میں اہم بحری راستوں پر حملے روک دینے پر رضامند ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے مقامات پر متعدد جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں