بارسلونا میں کاتالونیا ڈربی سے قبل افسوسناک حادثہ،ایسپانیول کے 14 مداح کار تلے کچل دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسپین کے شہر بارسلونا میں کاتالونیا ڈربی کے آغاز سے چند لمحے قبل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایسپانیول فٹبال کلب کے مداحوں کو ایک بے قابو کار نے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ جمعرات کو اُس وقت پیش آیا جب ایسپانیول اور بارسلونا کے درمیان ہونیوالے ہائی پروفائل میچ سے پہلے شائقین کی بڑی تعداد اپنے محبوب کلب کے استقبال کے لیے "آر۔سی۔ڈی۔ای" اسٹیڈیم کے باہر جمع تھی۔ اسی دوران ایک خاتون ڈرائیور جو اپنی گاڑی کے گرد جمع مداحوں سے گھبرا گئی، اچانک گاڑی پر قابو کھو بیٹھی اور ہجوم کو کچلتی چلی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس کا الکحل ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

طبی امداد فراہم کرنے والی ایمرجنسی ٹیموں نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر دس ایمبولینسز روانہ کیں، جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 14 زخمیوں میں سے چار کی حالت مستحکم ہے جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ سب سے سنگین زخم ایک مداح کی ٹانگ کا فریکچر بتایا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اُس وقت ہوا جب ایسپانیول کے پرجوش مداح ٹیم کی بس کا خیرمقدم کر رہے تھے۔ اسی دوران ڈرائیور کی گاڑی دو کنٹینرز کے درمیان پھنس گئی اور شائقین نے مشتعل ہو کر گاڑی پر اشیاء پھینکیں، جس کے نتیجے میں خاتون نے گھبرا کر گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور لگ بھگ 20 افراد کو ٹکر مار دی۔

قطالونیا کے صدر سلفادور ایلا جو میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تھے نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہسپانوی ٹی وی چینل موویسٹار پلس سے گفتگو میں کہاکہ "یہ ایک حادثہ تھا کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایسا کوئی بڑا واقعہ نہیں جس کی بنا پر تشویش پھیلائی جائے"۔

اس افسوسناک واقعے فٹبال کی خوشیوں بھرے لمحوں کو ایک سانحے میں بدل دیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں