ایمنیسٹی انٹرنیشنل کو ناپسندیدہ تنظیم قرار دے کر روس نے پابندی عائد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی پراسیکیوٹر جنرل نے انسانی حقوق گروپ 'ایمنیسٹی انٹرنیشنل' کے حوالے سے کہا ہے کہ روس نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روس نے یہ پابندی اس تنظیم کو ناپسندیدہ قرار دے کر لگائی ہے۔

روسی پراسیکیوٹر کے مطابق یہ تنظیم روس مخالف عالمی منصوبوں کا مرکز بنی ہوئی تھی۔ اس لیے ضروری ہو گیا تھا کہ اس پر پابندی لگا دی جائے۔ نیز یہ تنظیم روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کر رہی تھی جو روس کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔

یاد رہے 'ایمنیسٹی انٹرنیشنل' لندن میں قائم ایک تنظیم ہے۔ جس کا قیام 1961 میں عمل میں آیا تھا۔

تاہم 'ایمنیسٹی انٹرنیشنل' نے روسی پابندی کے حوالے سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

خیال رہے روس ایسی تنظیموں پر پابندی عائد کرتا ہے جس سے اس کی قومی سلامتی کو مسائل کا سامنا ہو۔ نیز ایسے گروپوں اور تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والے روسی شہریوں کو 5 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

اس سے قبل امریکی حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والے براڈکاسٹر ' آر ایف ای/ آر ایل' اور بین الاقوامی ماحولیاتی تنظیم 'گرین پیس' پر روس کی طرف سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں