ممبئی پولیس کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان کے باندرا میں موجود گھر میں داخل ہونے کے دو الگ واقعات میں ملوث ایک خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 20 مئی کو پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 23 سالہ جتیندر کمار سنگھ نامی نوجوان نے شام تقریباً 7:15 بجے سلمان خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
فون زمین پر پھینک دیا
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جتیندر کو سب سے پہلے صبح 9:45 کے آس پاس باندرہ میں سلمان کے گھر کے قریب گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس وقت سلمان خان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے کو کہا جس پر ناراض ہو کر جتیندر نے اپنا موبائل زمین پر پھینک کر توڑ دیا۔
#WATCH | Mumbai | A woman attempting to trespass into actor Salman Khan's residence at Galaxy apartments has been arrested by the Police. The Police are questioning the woman.
— ANI (@ANI) May 22, 2025
Visuals from outside his residence. pic.twitter.com/pUoUx0Pjzk
افسران نے مزید بتایا کہ اسی دن شام کو، جتیندر اسی عمارت میں رہنے والے ایک شخص کی گاڑی میں چھپ کر گلیکسی اپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا، تاہم اسے دوبارہ پولیس نے روک لیا اور اس بار اسے باندرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
لفٹ تک پہنچنے میں کامیاب
اس کے علاوہ ایک علاحدہ واقعہ میں 32 سالہ خاتون ایشا چھابڑا کو فلم سٹار کی عمارت کی لفٹ تک پہنچنے کے بعد دھر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ان دونوں پر مقدمہ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔