ریاض: سپورٹس بلیوارڈ میں آرٹس ٹاور بھی چمکنے لگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں اونچے ٹاورز کی تعمیر اور انہیں مملکت کی شناخت دینے کی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ دارالحکومت ریاض کے سپورٹس بلیوارڈ کے ساتھ قائم کیا گیا آرٹس ٹاور بھی اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ دارالحکومت کے مستقبل کے نشان کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یہ آرٹس ٹاور فرانس کے ایفل ٹاور سے ان معنوں میں مختلف ہے کہ یہ 'آرٹس ٹاور' ہے جو رنگا رنگی لیے ہوئے ہے اور اس کو فنی شہ پاروں سے سجایا گیا ہے۔

سعودی آرٹسٹ عبد الناصر غارم کا کہنا ہے کہ یہ ٹاور اس لیے بھی اپنی تاریخ خود بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ یہ سورج ، چاند اور دھوپ یا بادلوں کی صورت میں ہر لحظہ اپنا ایک رنگ سامنے لاتا رہے گا۔

یہ ٹاور 83.5 میٹر اونچا ہے اور اس میں کئی رنگوں کو ظاہر کرنے والے پینلز لگائے گئے ہیں۔ تاکہ اس ٹاور کے سامنے والے حصے کو زندگی کے رنگوں سے مماثل دکھا سکیں۔

غارم کہتے ہیں میں نے یہ ہوا سے سیکھا یے کہ کسی بھی فنکار کو اپنا شاہکار فطرت کے مقابل نہیں بنانا چاہیے۔ بلکہ فطرت سے منسلک اور اس سے مطابقت رکھنے والا ہونا چاہیے۔ اس ٹاور کا ایک ایک ٹکڑا اپنے ماحول سے جڑا ہوا ہے۔

اس ٹاور کی تعمیر میں غارم نے کہا ' میں نے پرانے طرز کے گھروں کے رنگوں کو پیش نظر رکھ کر اس کے رنگوں کا استعمال کیا ہے۔ یہ کوشش لوگوں کو ان کی یادوں اور اپنے ساتھ جڑے رنگوں کے ساتھ جڑے ہونے کا احساس دیتا ہے۔ یہ رنگ سعودی ثقافت میں مستقل موجود رنگوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size