اسرائیل کی جنگی پالیسی کے خلاف کنزر ویٹو پارٹی میں بھی وزیر اعظم سٹارمر کے موقف کی حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل کے خلاف غزہ جنگ کے بیس ماہ بعد برطانوی حکومت میں پیدا ہونے والے جذبات کی حمایت میں برطانیہ کی دائیں بازو کی پارٹی کے بہت سے ارکان کی حمایت بھی شامل ہو گئی ہے۔

کنزرویٹو پارٹی کے بہت سے ارکان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کیر سٹارمر کے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بند کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

مارک پرچارڈ نے 'ایل بی سی' سے بات کرتے ہوئے کہا ' وزیر اعظم تاریخ اور انسانیت کے ساتھ درست سمت میں کھڑے ہیں۔

یہ بات ' انڈی پینڈنٹ' نے ہفتے کے روز رپورٹ کی ہے۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے برطانوی وزیر اعظم ، فرانس کے صدر اور کینیڈا کے وزیر اعظم کے بارے میں مشترکہ بیان دیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ تاریخ کی غلط سمت میں کھڑے ہیں۔

کنزر ویٹو پارٹی کے رہنما نے وزیر اعظم کے مؤقف کی حمایت کرنے کے باوجود اپنی جماعت کے سربراہ پر تنقید سے انکار کر دیا ۔ کنزر ویٹو پارٹی کے سربراہ نے اسرائیل کے خلاف حالیہ اقدامات پر تنقید کی تھی۔ نیز مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں پرعاید کی گئی پابندیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ یہودی آباد کار فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

کنزر ویٹو پارٹی کے مائیکل پرچارڈ خور کو اسرائیل کا کٹر حامی قرار دینے والے رہنما ہیں ۔ ان کا کہنا تھا غزہ کی نصف آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ جنہیں ہر لمحے اور ہر روز بمباری کے علاوہ بھوک سے مارا جا رہا ہے۔ اس لیے برطانوی وزیر اعظم کی سوچ مکمل طور پر درست ہے کہ ہمیں تاریخ کی درست سمت میں ہی کھڑے ہونا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کیر سٹارمر اور دیگر غزہ کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے میں نیتن یاہو کو پیچھے دھکیلنے کی حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا وہ وزیر اعظم کیر سٹارمر کی حمایت کرتے ہیں۔ کیونہ وہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوکر انسانیت اور اخلاقی اقدار کے ساتھ کھڑے ہونے کا درست فیصلہ کیے ہوئے ہیں۔

کنزرویٹو رہنما نے کہا وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ برطانیہ کو اب فلسطینی کو تسلیم کر لینا چاہیے ۔خواہ یہ علامتی ہی کیوں نہ ہو۔ یہ علامت بھی کافی مضبوط ہوگی۔ یہ اسرائیل کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ اس کے لیے اسرائیلی حکومت کو بھی جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔
میں برطانوی وزیر اعظم کی حمایت کرتا ہوں اور بہت سے دوسرے بھی کنزر ویٹو پارٹی میں اس وقت یہی رائے رکھتے ہیں۔ اس وقت یہودی آباد کاروں پر لگائی گئی پابندیاں اور تجارتی مذاکرات روکنا ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں