اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن سے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے میزائل کو روکنے کے لیے کام کرنے کے اعلان کے بعد یروشلم میں سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہےتھوڑی دیر پہلے ملک کے اندر کئی علاقوں میں الرٹس کو فعال کرنے کے بعد یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو روک دیا گیا ہے۔
حوثی گروپ نے میزائل تجربے پر ابھی تک کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے جس سے وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے تھے۔ حوثیوں نے میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کی اور ان کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ بین گوریون ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ دو ڈرونز کے ذریعے دو اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دوہری کارروائی کی گئی تھی۔
یاد رہے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے یمن میں حوثی باغیوں نے اسرائیل کے خلاف درجنوں میزائل حملے کیے ہیں۔